Live Updates

وکلاء کیلئے بار ڈسپنری میں تمام ٹیسٹوں پر 50فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے،صدر سیالکوٹ بار

منگل 14 اکتوبر 2025 17:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ وکلاء کو سہولیات کی فراہمی ہماری ٹیم کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ڈسپنری میں ٹیسٹ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہمہ وقت کوشاں ہوں۔

وکلاء کیلئے بار ڈسپنری میں آمنہ لیب کی جانب سے تمام ٹیسٹوں پر 50فیصد خصوصی رعایت دی گئی ہے اورٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد، سابق صدرو خالد حسین قریشی، شاہد محمو د میر، چوہدری محمد رضا طور،سابق سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس، ملک شہباز احمد، مرزا حامد بیگ، عمران خان، ملک رفیق کشمیری،محمد عمر باجوہ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بار ڈسپنری میں ٹیسٹ لیب کے قیام کیلئے جوائنٹ سیکرٹری رانا عاد ل خالد کی خصوصی کاوش شامل ہے۔ سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم نے کہا کہ بار ڈسپنری میں مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات اور خصوصی رعایت جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ان شاء اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ وکلاء کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :