Live Updates

گوجرانوالہ،تھانہ جناح روڈ پولیس کی شاندارکارروائی،سہیل عرف سہیلا موٹر سائیکل چور گینگ کے02ملزمان پولیس کی گرفتار

منگل 14 اکتوبر 2025 22:22

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن عمران خان کی ہدایت اور ایس ڈی پی او سیٹلائٹ ٹاؤن محمودا لحسن رانا کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ جناح روڈ سب انسپکٹر سمیع اللہ ودیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہیل عرف سہیلا موٹر سائیکل چور گینگ کےدوملزمان کوگرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سےدو عددموٹرسائیکل،ایک لاکھ چارہزار روپے نقدی برآمد ۔ گینگ سرغنہ سہیل عرف سہیلا سمیت شاہ دین گرفتار ۔جناح روڈ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار،ہیومن ریسورس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں گلی محلوں ،بازاروں اورپارکنگ پلازوں میں کھڑی بغیر لاک موٹرسائیکلیں چوری کر کے لے جاتے تھے ۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات