کچھی قومی شاہراہ بختیاراباد اور حاجی شہر کے قریب دوران گشت سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،دو سکیورٹی اہلکار زخمی

منگل 14 اکتوبر 2025 18:43

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) کچھی قومی شاہراہ بختیاراباد اور حاجی شہر کے قریب دوران گشت سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ دو سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے گھراو کر لیا سرچ اپریشن شروع نا معلوم ملزمان فرار سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے بختیاراباد اور حاجی شہر کے درمیانی ایریا دوسہ لاشاری موڑ کے مقام پر مین قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع جبکہ جوابی فائرنگ سے نا معلوم مسلح افراد فرار ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے گھرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردی تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :