ماحول صاف اور سرسبز رکھنے کے لئے جامعہ سندھ جامشورو اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ

منگل 14 اکتوبر 2025 18:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ماحول کو زیادہ صاف اور سرسبز بنانے کے اقدام کے طور پر جامعہ سندھ جامشورو اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت یونیورسٹی کے کیمپس اور رہائشی کالونی کے علاقوں میں کچرے کی صفائی اور ٹھکانے لگانے کا جامع نظام قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ طور پر جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق نظامانی نےایک تقریب کے دوران دستخط کئے ۔

تقریب میں سینئر اساتذہ، یونیورسٹی کے افسران اور بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ معاہد ہکے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جامعہ سندھ کے تعلیمی اور رہائشی دونوں علاقوں سے کوڑا کرکٹ جمع کر کے مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگائے گا۔ بورڈ کی جانب سے کیمپس اور رہائشی کالونی میں گھر گھر سے کوڑا اٹھایا جائے گا اور یہ تمام خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :