45 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالی سپلائی سکیموں سے شہریوں کو یومیہ دولاکھ گیلن پانی میسر ہوگا،ایکسئن پی ایچ ای

منگل 14 اکتوبر 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) حب میں 45 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی پانی سپلائی کی سکیمات سے شہریوں کو یومیہ دولاکھ گیلن پانی میسر ہوگا۔ترقیاتی اہداف کی بروقت تکمیل پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈویژنل مانیٹرینگ کوآرڈینیشن کی بدولت کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا، اسکیم کی افتتاحی عنقریب ہوگی ۔

۔ایکسئن پی ایچ ای بالچ امیر نےبتایا کہ ان کی ضلع حب تعیناتی کے بعد ترجیحی بنیادوں پرزیرالتوا فراہمی آب کی اسکیمات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس سے حب کی قدیمی بستیوں اورزریاب سوسائٹی کے مکینوں کو 24گھنٹے پانی کی سہولت میسر ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان صوبہ بھر جامع منصوبوں کی تشکیل اوران پر کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے وزارت پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی خصوصی ہدایات پراسٹیک ہولڈراورمتعلقہ محکموں کی کوآرڈیشن سے ذمہ داریاں نبھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی ڈویژنل انسپکشن ٹیم ڈائریکٹر لطف الرحمان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر صادق کی سربراہی میں متحرکانہ کلیدی کرداراداکررہی ہے۔ ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم نے ضلع حب ساکران میں جاری اورزیرتکمیل منصوبوں کا دورہ کیا،پی اینڈڈی کی ٹیم نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی آبنوشی اسکیمات کی سائٹ کا دورہ منصوبوں کی فزیکل فنانشل پروگریس سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ ایکسئن پی ایچ ای بالاچ امیر ایس ڈی او منصورتمرانی اورسب انجینئر اویس نے پی اینڈڈی کی ٹیم کو زریاب پھر کالونی داروہوٹل مری محلہ کو پانی سپلائی کی سکیمات واٹرسپلائی پمپنگ اسٹیشن کی سائٹ کا دورہ کروایا

متعلقہ عنوان :