ڈپٹی کمشنر سبی کایونین کونسل کڑک کا تفصیلی دورہ کیا، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

منگل 14 اکتوبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی نے یونین کونسل کڑک کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نصیر کرد، چیئرمین یو سی کڑک سردار ابراہیم خان باروزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی نے موقع پر ٹیموں سے فیلڈ کارکردگی اور روزانہ رپورٹنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے غیر آباد علاقوں میں خانہ بدوشوں کے درجنوں بچوں کو خود پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سبی بی ایچ یو کڑک بھی گئے، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور صحت کی بنیادی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پولیو مہم کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت دوسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل سبی کی تمام یو سی ایم اوز نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور کورڈ، زیرو ڈوز ، این اے اور مسڈ بچوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :