ایچ ای سی کا ای ٹی سی ٹیسٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان

منگل 14 اکتوبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ادارے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے داخلہ اور بھرتی کے مختلف ٹیسٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انڈرگریجویٹ سٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی)، ہائر ایجوکیشن اپٹٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) برائے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی اور اے ایم ایل/سی ایف ٹی بھرتی ٹیسٹ جو پہلے 11 اور 12 اکتوبر 2025 کو ہونے تھے اب یکم اور 2 نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاء ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیسٹ اب 2 نومبر کی بجائے 9 نومبر 2025 اتوار کو لیا جائے گا۔ایچ ای سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاری جاری رکھیں اور مزید معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھیں۔