وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:22

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 6 لاکھ 13 ہزار 200 مقامات کی چیکنگ کے دوران 16ہزار 605 گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 29 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 164 گرفتار کروائے گئے،آٹا نرخوں کیلئے 58 ہزار 522 مقامات کی چیکنگ کے دوران 863 گراں فروشوں کو جرمانے عائد جبکہ 11 افراد گرفتار کروائے گئے، چکن گوشت کی قیمتوں کیلئے 29 ہزار 171 دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 1143 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد جبکہ 7 افراد گرفتار کروائے گئے، علاوہ ازیں تنوروں اور ہوٹلوں کے 16 ہزار 839 مقامات پر کارروائیوں کے دوران 593 گراں فروشوں کو جرمانہ عائد 11 مقدمات درج کرواتے ہوئے 21 گرفتار کروائے گئے،چینی کے نرخوں کیلئے 16 ہزار 895 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 616 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد، 2 مقدمات درج اور 35 گرفتار کروائے گئے، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اشیائے خورونوش کے نرخ چیک کرنے کیلئے قیمت ایپ کا استعمال کریں۔