شانگلہ ،قومی انسدادِ پولیو مہم اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کا باضابطہ آغاز ہو گیا

منگل 14 اکتوبر 2025 21:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد کی زیر صدارت چار روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ سید حماد حیدر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نظیر، اسسٹنٹ کمشنر الپورئی، ڈی ایس پی سرکل الپورئی، ورلڈ اہیلتھ آرگنائزیشن کے امیونائزیشن آفیسر، ای اپی آئی کوآرڈینیٹر، ڈی ایس اور دیگر محکمہ صحت کے افسران سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، نمائندگان اور متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت اور سرگرمیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔تمام شرکا نے پولیو کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے مہم کو موثر اور منظم طریقے سے جاری رکھنے کا عہد کیا۔اجلاس کے اختتام پر مختلف علاقوں میں پولیو مہم کی نگرانی کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :