بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیرمعیاری اور مضرصحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائیاں،15دوکانداروں پر جرمانے

منگل 14 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری خصوصی مہم کے تحت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں،15دوکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈاتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے گوالمنڈی چوک، کواری روڈ، سرکی روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 81 بیف، مٹن اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا،صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری گوشت کی نمائش اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو تنبیہ نوٹسز جاری کئےگئے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :