علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی پر 14دن میں رپورٹ طلب

منگل 14 اکتوبر 2025 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) عدالت عالیہ پشاور نے علی امین گنڈاپور سے متعلق وفاق اور وزارت داخلہ سے 14دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔منگل کوپشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے اس معاملے میں 14دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن ان کا نام پی سی ایل، پی این آئی ایل اور ای سی ایل میں ہے۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ درخواست پہلے یہاں کے کام تو ختم کریں پھر بیرون ملک جائیں۔اس موقع پر جسٹس وقار نے کہا کہ ابھی تو درخواست گزار کا استعفیٰ بھی منظور نہیں ہوا ہے۔