بلوچستان رائیٹرز فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

منگل 14 اکتوبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) بلوچستان رائیٹرز فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائزر پروفیسر محمد انور زیب نے کی۔ اجلاس میں آغا غریب شاہ انجم، یوسفی بلوچ، حمید عزیز آبادی، استاد صابر ندیم، سائر عزیز، حیدر عاطش، عبداللہ جوہر، عمر گل اور سلام صائم نے شرکت کی۔فورم کے مبصر اراکین میں حسن ندیم، کلیم ساگر اور ہدایت فدا شامل تھے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف اہم نکات پر غور کیا گیا، جن میں تنظیمی اتحاد و ہم آہنگی، فورم کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے، اور ادبی حلقوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورم کے اراکین مشترکہ طور پر ادبی اداروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مختلف علاقوں کے دوروں کے انعقاد اور شعری و ادبی نشستوں کے تسلسل پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں براہوئی زبان کے معروف شاعر محمد اسحاق سوز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی گئی۔ مزید برآں طے پایا کہ اجلاس کی باقاعدہ تحریری رپورٹ اخبارات اور رسائل کو بھیجی جائے گی تاکہ فورم کی سرگرمیوں سے ادبی دنیا کو آگاہ رکھا جا سکے۔آخر میں ہدایت فدا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اگلے ادبی دیوان کے انعقاد کے لیے تیاری کریں۔

متعلقہ عنوان :