فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ راؤنڈ ،جمیکا نے برمودا کو 0-4 سے ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 15 اکتوبر 2025 11:10

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کنکاکیف زون گروپ بی کے ایک میچ میں جمیکا نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برمودا کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے بعد جمیکا نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ اے ایف پی کے مطابق جمیکا کی فٹ بال ٹیم کے اب تک کھیلے گئے کوالیفائنگ میچز کے بعد گروپ بی میں سب سے زیادہ 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور جمیکا کے دو میچز باقی ہیں جبکہ برمودا کی ٹیم مسلسل چار شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

آزادی پارک، سبینا پارک، جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں جمیکا اور برمودا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں جمیکا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برمودا کی ٹیم کو باآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈینٹ لیوروک،بوبی ڈی کورڈووا ریڈ،شمر نکلسن اورڈوجوان رچرڈز نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم جمیکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی جمیکا کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی میں سب سےزیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کنکاکیف زون میں میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو پہلے ہی ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ باقی 12 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ہر گروپ کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی جبکہ دو بہترین رنر اپ ٹیموں کو دوسرے زونز کی ٹیموں کے خلاف پلے آف کھیلنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :