کاہنہ آصل سلیمان میں وراثتی رقبہ پر بااثر قبضہ مافیا متحرک بااثر سیاسی پشت پناہی نے متاثرین کا جینا اجیرن کر دیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:42

کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) کاہنہ کے نواحی علاقہ آصل سلیمان میں اندھیر نگری چوپٹ راج محنت کش محمد عارف نے مبینہ الزام عائد کیا کہ ہماری موضع آصل سلیمان میں 57 کنال 12 مرلے وراثتی اراضی ہیقبضہ مافیہ کی جانب سیپہلے جعلی انتقال کروایا گیا جوکہ بعد پرتال خارج ہوگیا بعد میں رجسٹری اور مختار نامہ جعلی بنا کر قیمتی رقبہ ہتھیانے کی کوشش کی گئی جعلی رجسٹری کی تکمیل اور انتقالات کی بابت تحقیقات مکمل ہونے اور سائن انگوٹھہ جات فرانزک کے بعد انٹی کرپشن میں مقدمہ کا اندراج ہوا بعد ازاں بااثر سیاسی شخصیات نے اسکی تفتیش میں بھی پکڑ دھکڑ گرفتاریوں کو رکوا دیا اور محرکات تبدیل کروا دیئے متاثرین کا مزید کہنا تھاکہ تمام عدالتی فیصلے ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی لاہور کی رپورٹس بھی اصل حقائق سامنے لاچکی ہیں لیکن افسوس کہ بااثر افراد کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں نہیں آرہی الٹا تھانہ کاہنہ میں تین جھوٹے مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ایک طرف وزیر اعلی پنجاب بااثر قبضہ مافیا کیلئے دہشت کی علامت ہیں تو دوسری طرف آصل سلیمان میں قبضہ مافیا نے سر اٹھا لیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

متعلقہ عنوان :