کسان اتحاد کا حکومت پنجاب سے گندم کی قیمت کا طریقہ کار واضح کرنے کا مطالبہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی فی 40 کلو قیمت 3500 روپے کے حالیہ اعلان کے خدوخال اور طریقہ کار کو واضح کیا جائے، کیونکہ کاشتکار تاحال غیر یقینی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حکومت واضح کرے کہ یہ قیمت کھیت کی سطح پر دی جائے گی یا خریداری مراکز کے ذریعے، اور اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ بیوپاری اور مڈل مین کاشتکاروں کا استحصال نہ کریں۔

خالد محمود کھوکھر نے ایک آزاد پرائس کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، جو گندم کی پیداواری لاگت کا درست تخمینہ لگائے اور اس میں کم از کم 25 فیصد منافع شامل کر کے سپورٹ پرائس کا تعین کرے ۔