لاہور،سی سی ڈی مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم سہیل عرف شانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لئے کاہنہ نو لے کرجا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سہیل عرف شانی ہلاک ہو گیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سہیل عرف شانی ڈھائی درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔