اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر شہزاد کو اے ڈی ایل تحصیل کوٹ مومن تعینات کرد یا گیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر شہزاد کو اے ڈی ایل تحصیل کوٹ مومن تعینات کرد یا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ضلع سرگودھا میں پہلے بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں، یہاں تعیناتی سے قبل وہ تحصیل پنڈ دادنخان میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔اسی طرح اے ڈی ایل جی ساہیوال طارق مسعود قریشی کی اچانک وفات پر خالی ہونے والی سیٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہپور اجمل منیر کو بطور اے ڈی ایل جی ساہیوال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔