فیصل آباد پولیس کی کارروائی، قاتل گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ترکھانی سب انسپکٹر علمدار حسین نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم شہباز کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم شہباز نے معمولی لڑائی جھگڑے پر اپنی سوتیلی ماں رمضانہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔تھانہ ترکھانی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔