نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل (کل )لاہور بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل کل ( جمعہ ) لاہور بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کو 20 لاکھ، رنر اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا فائنل میچ پاکستان میں ٹیپ میڈ پر براہِ راست نشر ہوگا۔پاکستان سے باہر شائقین کے لیے میچ پی سی بی یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔لاہور بلیوز کے کپتان علی حسن بلوچ 601 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے نمایاں بیٹر ہیں جبکہ راولپنڈی کے محمد حسن خان 19وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بائولر ہیں۔