Live Updates

وہاڑی میں وائٹ کین ڈے کی تقریب، بصارت سے محروم افراد کے عزم کو خراجِ تحسین

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:53

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی سرپرستی میں وائٹ کین ڈے کے موقع پر گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر وہاڑی میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اساتذہ، والدین اور خصوصی بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ذکیہ طارق نے کہا کہ وائٹ کین ڈے منانے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کی خود مختاری اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی بصارت سے محرومی نہیں بلکہ روشنی کی تلاش اور حوصلے کی علامت ہے۔ تقریب کے دوران نابینا بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ بعد ازاں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور ان کی صلاحیتوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ ذکیہ طارق نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات