بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی والدہ انتقال کرگئیں

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ وہ مرحوم عبدالحمید خان درانی کی بیوہ، مرحوم سردار عبدالمجید خان درانی کی دختر تھیں۔

(جاری ہے)

وہ سابق ڈی جی بی سی ڈی اے رضوان حمید خان درانی، سابق ڈائریکٹر تعلیم پروفیسر ربابہ حمید درانی، سابق پرنسپل جناح ٹائون گرلز کالج پروفیسر روبینہ حمید درانی، سابق چیف انجینئر واسا عمران حمید درانی کی والدہ اور مرحوم سردار خالد درانی، سردار اسد درانی، مرحومہ ذکیہ درانی، ڈاکٹر غزالہ درانی، یاسمین درانی اور فریدہ درانی کی ہمشیرہ اور سابق گورنر بریگیڈئیرریٹائرڈ عبدالرحیم درانی کی کزن تھیں۔

ان کی نماز جنازہ کمشنر آفس کوئٹہ کی مسجد ادا کی گی اورانہیں کوئٹہ کے کاسی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔