بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:12

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے گورنمنٹ پرائمری سکول بہاری کالونی بھکر کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر تعلیمی سرگرمیوں، طلباء کی حاضری، اساتذہ کی کارکردگی اور سکول کے انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے کے لیے اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھکر کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری، اور تعلیمی ماحول کی بہتری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔\378