اوساکا ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین کے لیے اعلی اعزاز

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) عالمی نمائشوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم (دا بیورو انٹرنیشنل ڈے ایکپوزیشنز)نے اوساکا کینسائی ایکسپو کے آخری دن سعودی عرب کے پویلین کو بہترین طرزِ تعمیر اور لینڈ سکیپ کی وجہ سے اے کیٹیگری میں سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپین کو چاندی جبکہ متحدہ عرب امارات کو کانسی کا تمغہ ملا ہے۔ ٹائپ اے میں نچلے درجے کے پویلینز کی کیٹیگری میں بحرین کو انعام دیا گیا۔