انڈونیشیا ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 21 زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:43

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) انڈونیشیا کےصوبہ ریائو جزائر کے جزیرے بٹام پر آئل ٹینکر میں مرمت کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق بٹائو جی پولیس چیف نے بتایا کہ متاثرین پی ٹی اے ایس ایل شپ یارڈ انڈونیشیا میں ٹینکر فیڈرل II پر کام کرنے والے ٹیکنیشن تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب لگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا واقعہ جون میں اسی جہاز پر پیش آیا تھا جس میں4مزدورہلاک ہوئے تھے۔حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :