Live Updates

اوکاڑہ،گندم کی اضافی کاشت اور سموگ کی روک تھام کے لیے نمبردار کنوینشن کا انعقاد

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:52

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ چوہدری رب نواز کی زیر صدارت گندم کی اضافی کاشت اور سموگ کی روک تھام کے لیے نمبردار کنوینشن کا انعقادہوا۔ اس موقع پر ریونیو فیلڈ سٹاف اور دہی علاقوں کے نمبرداران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کی جانب خصوصی توجہ دے کر ہم غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سموگ خطرناک ماحولیاتی آلودگی ہے جو فضا میں دھوئیں، دھول، گاڑیوں کے دھوئیں، اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہوتی ہے اور یہ تمام جانداروں کے لیے نقصان کا باعث ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم مختلف یونین کونسلز کے دیہات سے تعلق رکھنے والے نمبردار بھی متعلقہ محکموں کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے مٹی میں ملانے اور باقیات کو دکھانے لگانے کے متبادل طریقوں کے استعمال، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے، تربیتی ورکشاپ اور موثر آگاہی مہم کے ذریعے سموگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں نمبرداران اپنا مثبت کردار ادا کریں اور سموگ کی خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات