کراچی پولیس کی کارروائی، 7 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، دائو پرلگی رقم برآمد

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نے 7جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکرجوا سٹہ چلانے میں ملوث 7رکنی مبینہ گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موبائل فونز،تاش ، سٹے کی پرچیاں اور دائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلام، محمد فیصل، جاوید ، محمد فراز، عالمگیر، جمیل حسین اور محمد یامین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سیکٹر بی 50 تیسر ٹائون میں چھپ کر جوا سٹے کا نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :