میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سندھ کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک بااصول، وفادار اور عوام دوست سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی کا خلوص، عزم اور قیادت ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔