اٹک، شہر کو صوبہ پنجاب کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ اٹک شہر کو صوبہ پنجاب کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا اور ایسی مربوط منصوبہ بندی کی جائے گی جس سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک شہر کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اور بلدیہ کےدیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک نے اٹک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور خوبصورتی کے لیے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اور دیگر متعلقہ افراد نے انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اٹک شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور خوبصورتی میں عوامی سہولت کے پہلو کو مدنظر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے یہ منصوبے مستقبل قریب میں مکمل کیے جائیں گے۔\378