پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رحجان برقراررہا

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوتیزی کا رحجان برقراررہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 210.36 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 165686.38 پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کا روبارکے آغازپرمارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا اور ایک مرحلہ پر انڈیکس 167561.69 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر پہنچا تاہم بعد میں انڈیکس 165686.38پر بند ہوا،مجموعی طور پر489 کمپنیوں کے 1528.36ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 68.60 ارب روپے تھی،249 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204کی قیمتوں میں کمی اور 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،کے ایس ای 30 انڈیکس 111.59 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50923.16 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1387.79 پوائنٹس کی کمی کے بعد 241650.71 پوائنٹس پر بند ہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 17.08ارب روپے کے سودے ہوئے،گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 383103314حصص، بینک آف پنجاب 142130321حصص اور ورلڈکال ٹیلی کا م کے116447451حصص کا لین دین ہوا،فرسٹ داودپراپرٹیز لمیٹد،ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک اور پی آئی اے ہولڈنگز لمیٹد سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 68.2ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔