پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 115،پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 115،پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ (بدھ) کو مکمل ہوگیا،ان حلقوں میں پولنگ23 نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ان تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بدھ کو آخری تاریخ مقرر تھی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر اور ٹربیونل کی جانب سے انہیں31اکتوبر تک نمٹایا جائےگا۔ امید واروں کی نظر ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 3نومبر کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 4 نومبر کو اور پولنگ 23 نومبر کو ہو گی۔