مریدکے ،تاجروں کا احتجاج ،کاروباری مراکز پانچ روز بعد کھل گئے

مذہبی جماعت کی احتجا ج کے باعث کاروباری ادارے ،ہوٹلز پانچ روز سے بند تھے

بدھ 15 اکتوبر 2025 18:39

مریدکی/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا ،شہر کے تمام کاروباری مراکز ،ہوٹلز ،شاہرائیں پانچ روز بعد کھل گئے ۔ایک مذہبی جماعت کی ریلی اور مریدکے جی ٹی روڈ شہر کے وسط میں دھرنا کے باعث مریدکے جی ٹی روڈ نارووال روڈ شیخوپورہ کنٹینرز کھڑے کئے جانے اور سکیورٹی بنیاد پر شہرکے تمام کاروباری ادارے ہوٹلز پانچ روز سے بند تھے جسکے خلاف گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ عدنان شفیق کی قیادت میں تاجروں نے احتجاج کیا جس کے بعد تمام کاروباری ادارے کھل گئے ۔

(جاری ہے)

تاجر نمائندوں نے مریدکے آپریشن کی سربراہی کرنے والے ڈی آئی جی غازی صلاح الدین ،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ڈی سی شاہد عمران مارتھ اور آر پی او اطہر اسماعیل سے مریدکے میں ہی ملاقات کی اور اپنے خدشات تحفظات سے آگاہ کیا جس پر افسران کا کہنا تھا جو کچھ کیا گیا شہریوں ،تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ،پولیس سکیورٹی ادارے ہم عوام کے خادم ہیں جو جمعہ تک مریدکے میں ہیں ،آپ کاروباری ادارے کھول لیں کیونکہ اب مکمل امن بحال ہوچکا ہے جس پر تاجروں نے نہ صرف افسران کا شکریہ ادا کیا بلکہ وزیر اعلی مریم نواز کے حق میں نعرہ بازی کی۔