وزیر اعلیٰ میرسرفرازبگٹی سے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، ترقیاتی حکمتِ عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔