فیصل آباد پولیس کی کارروائی،نوجوان شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنوجوان شہری کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم سمیع کا مقتول وسیم کے ساتھ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کی بنا پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وسیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔تھانہ ترکھانی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔