آسٹریلیا، تربیتی مشق کے دوران گاڑی الٹنے سے فوجی اہلکارہلاک

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں تربیتی مشق کے دوران گاڑی الٹنے سے فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق آسٹریلوی فوج نے بتایا ہے کہ واقعہ ریاست کوئینز لینڈ کے علاقہ نارتھ کوئینز لینڈ میں آسٹریلوی فوج کے ٹاؤنز وِل فیلڈ ٹریننگ ایریا میں گزشتہ شام 6 بجے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 2 دیگر فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس عملے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے پی سی) کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی آسٹریلوی فوج کے 3 بریگیڈ کی ایک M113 بکتر بند پرسنل کیریئر تھی، جو ٹاؤنزوِل میں تعینات ہے۔یاد رہے کہ ٹاؤنز وِل آسٹریلیا کا سب سے بڑا فوجی گیریژن ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بھی اسی علاقے کے قریب ایک فوجی گاڑی کے الٹنے سے 2 فوجی ہلاک ہو گئےتھے۔