تحفظ درسگاہ کے ٹرانسجینڈر طالب علم نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 70 فیصد نمبرحاصل کر لئے،ترجمان پنجاب پولیس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظ درسگاہ‘‘کے ہونہار ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحان میں 70 فیصد نمبر حاصل کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمن کو شاندارکامیابی پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ تحفظ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحفظ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لئے اپنی چھت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ درسگاہ میں لا وارث، گھر سے نکالے گئے ٹرانسجینڈر بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور ان کے اعتماد اور روشن مستقبل کو ممکن بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، پنجاب پولیس برطانوی تنظیم یو کے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے تعاون سے تحفظ درسگاہ میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :