لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں

رواں سال میں 25799اشتہاری ،9360عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں‘سی سی پی او لاہور

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سے رواں سال میں 25799اشتہاری اور9360عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں سے مقدمات کو نمٹانے میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ہوٹل آئی، ٹریول آئی اوراندراجِ کرایہ داری سمیت دیگر موبائل ایپلی کیشنز سے اشتہاری مجرمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متواتر نظر رکھی جارہی ہے۔