سبق یاد نہ کرنے پرٹیچر کے تشدد سے 9 ویں جماعت کی طالبہ کا ہاتھ فریکچر

متاثرہ بچی کے والد کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:17

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) پھولنگرمیں سبق یاد نہ کرنا بچی کا جرم بن گیا، نجی سکول کی ٹیچر نے مارمارکر نویں جماعت کی طالبہ کا ہاتھ فریکچر کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے اپنے آبائی شہر پھولنگر کے نجی اسکول ٹیچر کا نویں جماعت کی طالبہ پر چھڑی سے مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کا دائیاں ہاتھ شدید متاثر ہو گیا ، بچی کا کہنا ہے ٹیسٹ نہ آنے پر خاتون ٹیچر نے چھڑیوں کے ساتھ مارنا شروع کردیا ۔ متاثرہ بچی کے والد کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے بچی اور والدین کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔