ملتان ڈالفن پو لیس کی کارروائی، ایک شراب فروش گرفتار،30بوتل شراب برآمد

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ملتان ڈولفن سکواڈ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش کو گرفتارکرکے 30بوتلیں شراب برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز انچارج ڈولفن سکواڈ سب انسپکٹر عامر بشیر کی سربراہی میں ڈولفن سکواڈ ٹیم نے جلیل آباد کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس سے تلاشی کے دوران ملزم محمدمنشا سابقہ پولیس ریکارڈ یافتہ کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمدہوئی۔ گرفتارملزم تھانہ جلیل آباد پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :