سوات، مختلف علاقوں میں دو افسوسناک واقعات، 11سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سوات کے مختلف علاقوں میں دو افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں 11سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق مٹہ بازار میں ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مٹہ اسٹیشن کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

اسی طرح مٹہ کے علاقے چپریال میں گیارہ سالہ سعد ولد اختر ہلال ڈائنا گاڑی کے پیچھے کھڑا تھا کہ گاڑی اچانک ریورس ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی۔ بچہ گاڑی اور دیوار کے درمیان آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آر ایچ سی چپریال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :