چنیوٹ ،ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں انٹرویوز کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:53

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو عملی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی انٹرویوز کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔یہ انٹرویوز سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ انٹرویوز کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور منصفانہ طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔یہ پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف عملی تجربہ فراہم کرے گا بلکہ انہیں روزگار کے نئے مواقع سے بھی روشناس کرائے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام لائیوسٹاک سیکٹر میں تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں سنگِ میل ثابت ہوگا جو مستقبل میں ملکی ترقی اور جانوروں کی فلاح کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔\378