کراچی کے متعددعلاقے پانی سے محروم ہیں،محمدسلیم عطاری

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال،صفورا،لیاقت آباد،لائنزایریا،صدر،لیاری ،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،گلبرگ فیڈرل بی ایریا،پی آئی بی کالونی ،ملیر سمیت متعددعلاقوں میں عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ہر کچھ دنوں بعد پانی کی لائنوں کے ٹوٹنے اورمرمت میں تاخیر کے باعث پانی کی قلت عوام کے لئے ایک کڑا امتحان بن جاتاہے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے پوچھا جائے کہ یہ لائنیں کیوں ٹوٹتی ہیں، مرمتی کاموں میں اتنی تاخیر کیوں ہوتی ہے لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ یہ امر بھی غورطلب ہے کہ شہرقائد کو روزانہ 1200سوسے 1500سوملین گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر ملتا صرف 550سے 650ملین گیلن پانی ہے حکومت انتظامیہ اورمتعلقہ شعبوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ شہر کو درپیش پانی کے بحران پرقابوپانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری کامزیدکہناتھا کہ تقریبا شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیںجہاں صورت حال اطمینان بخش ہو ں ہرجگہ کوئی نہ کوئی مسائل موجودہیں کہیں پانی ،کہیں گیس ،کہی لائٹوں کا بحران اورکہیں سیوریج اورگندگی کے ڈھیراورگٹر کے مین ہول کھلے رہنے کامسئلہ موجودہے ہرکوئی اپنے آپ کو کراچی کے عوام کی آوازسمجھتا ہیں لیکن مسائل حل کرنے کے لئے برسراقتدارمیں رہنے والی کسی جماعت نے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے۔

محمدسلیم عطاری نے کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں تمام جماعتوں سے مل کر کام کرنے کی ضرورت پرزودیا۔