تھانہ متھرا پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) تھانہ متھرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی ہدایات پر پشاور بھر میں جرائم پیشہ، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر ایسے جرائم کی تشہیر سمیت گن کلچر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزم مدثرخان ولد نجیب اللہ سکنہ گڑھی تاجک کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے اسلحہ نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں، جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔