این آئی آر سی فل بینچ نے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کی استدعا سن لی، 24 اکتوبر سماعت تک ورکرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایات

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) این آئی آر سی فل بینچ نے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کی استدعا سن لی، 24 اکتوبر سماعت تک ورکرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایات ، ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، عدالت سے اظہار تشکر ، ہمیں عدالت پر مکمل بھروسہ ہے ملازمین کے جائز مسائل جلد حل ہونگے ، راجہ مسکین و عبدالقیوم برڑو کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی فل بینچ اسلام آباد میں اظہرالرحمن کیس میں چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، ممبر منور حسین طوری ، سراج الاسلام خان پر مشتمل بینچ نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے عرصہ دراز سے کی گئی استدعا سن کر مذکورہ بینچ نے منیجمینٹ کو حکم دیا کہ پیر کے روز دو افسران پر مشتمل نام رجسٹرار کو لکھوائیں تاکہ سی بی اے اور منیجمینٹ یہاں پر بیٹھ کر مسائل پر گفتنشید کریں اور حل کریں عدالت نے احکامات بھی دیئے کہ 24 اکتوبر سماعت تک یہ مسائل حل کئے جائیں ، سماعت کے بعد سی بی اے کے راجہ محمد مسکین اور عبدالقیوم برڑو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں عدالت پر مکمل بھروسہ و یقین ہے جلد ہمارے عرصہ دراز سے پیچدہ مسائل ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن سمیت تمام مسائل حل ہونگے اس موقع پر انور زیب خان سواتی ، ملک اظہر اعوان اور شاہد خان سواتی سمیت دیگر سی بی اے کے عھدیداران اور ورکر موجود تھے عدالتی فیصلے پر ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہو ں نے معزز عدالت اور جج صاحبان و اراکین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ۔