گوجرانوالہ،سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سرگرم

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاری ستھر اپنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں میں صفائی اور ماحولیاتی بہتری کے شعور کو فروغ دینے کیلئے بھر پور سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ کی نگرانی میں کمیونیکیشن ٹیم نے مقامی طلبہ، کمیونٹی نمائندگان اور سماجی کارکنان کے اشتراک سے آگاہی کیمپ لگایا گیا جہاں شہریوں کو صفائی ستھرائی بارے شعور اور سموگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی دی گئی۔

بعدازاں چیف ایگزیکٹیو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحان مجتبی نے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت شہر کے مختلف علاقوں ( یو سی 32 نندی پور بھٹی بھنگو، نظام پور، بٹرانوالی، اروپ، ونیہ والا کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود عملے کو بہتری کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے دورہ کے موقع پر سٹاف کی حاضری اور فیلڈ میں موجود مشینری کو چیک کیا۔ انہوں نے سموگ کے پیش نظر سینٹری ورکرز میں ماسک بھی تقسیم کیے۔انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی آپریشن، ویسٹ کلیکشن اور کوڑے کی منتقلی کے عمل کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے خلاف جاری اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہر کی خوبصورتی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ویسٹ کلیکشن، صفائی، اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔\378