جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی کے لئےشہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:28

جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی   کے لئےشہید محترمہ بینظیر بھٹو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو ان کی 18ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان کے جمہور و جمہوریت کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن قوم کی روح پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کی بڑی تعداد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیااور 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایک ایسا پاکستان تعمیر ہو جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو آج بھی ایک پرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی جانب ہمارے سفر کو روشن کر رہا ہے