مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، خاتون اور بچے سمیت3افرادزخمی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) مکران کوسٹل ہائی وے سب تحصیل لیاری کے علاقے پھور کے مقام پر 2 کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت3افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر لیاری کے علاقے پھور کے مقام پر دوکاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں2افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت3افرادزخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکے بعد کراچی ریفرکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :