فیصل آباد ، بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ نلکہ کوہالہ بس سٹاپ پر مبینہ طور پر ورکر ویلفیئر کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ۔

(جاری ہے)

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار تنویر احمد جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لیکر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔