وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی شارجہ اسلامک بینک اور عجمان بینک کی انتظامیہ سے ملاقات

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 01:10

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کوواشنگٹن ڈی سی میں شارجہ اسلامک بینک اور عجمان بینک کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے حالیہ فنانسنگ سِنڈیکیشن میں دونوں بینکوں کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے مالیاتی اقدامات میں دونوں بنکوں کے مسلسل تعاون کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے چین کی مارکیٹ میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بانڈ کے اجرا کا مقصد مالی وسائل کے ذرائع کو مزید متنوع بنانا ہے،سینیٹر محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کو وزارتِ خزانہ کے ڈیٹ مینجمنٹ آفس سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ قریبی رابطہ کاری باہمی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے میں معاون ہو گی۔