دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست رہا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر رہا ، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 271ریکارڈ کی گئی۔سید مراتب علی روڈ404، اقبال ٹائون میں آلودگی کی شرح 402ریکارڈ، راوی روڈ 332،گلبرگ تھری میں آلودگی کی شرح 323، شادمان 322، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں شرح 312ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آلودہ فضا سے آنکھوں میں جلن ہونے لگی، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں جس کے باعث قدرتی طور پر آلودگی میں کمی کا امکان بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم رفتار ہوائیں، فضائی دبائو اور درجہ حرارت میں تبدیلی اے کیو آئی میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ بعض علاقوں میں آلودگی کے عارضی پیچز بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔متعلقہ محکموں اور ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دھوئیں یا آلودگی کے کسی بھی غیر معمولی اخراج کو فوری طور پر 1373 پر رپورٹ کریں۔ ترجمان کے مطابق ای پی اے مکمل طور پر انسدادِ اسموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے۔