
مڈغاسکر میں نئی سیاسی تبدیلی،کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے بطور صدر حلف اٹھا لیا
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 16:58
(جاری ہے)
اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اب کرنل مائیکل رینڈریانرینا کو ملکی فوج کے سربراہ نہیں بلکہ منتخب صدر کے طور پر آئینی حیثیت حاصل ہوگئی۔
ان کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت انتاناناریوو میں منعقد ہوئی جس میں اعلی فوجی افسران، ملکی سیاست دان، نوجوانوں کی تحریک کے نمائندے اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد صدر رینڈریانرینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری تاریخ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ ہم ماضی کو بھلا کر ملک کی سیاسی، معاشی اور انتظامی اصلاحات کریں گے۔انھوں نے اعلان کیا کہ 18 سے 24 ماہ کے اندر نئے انتخابات کرائیں گے، نئی آئینی اصلاحات اور انتخابی قوانین تیار کیے جائیں گے جب کہ ایک مشترکہ وزیراعظم کے تقرر کے لیے مشاورت بھی جاری ہے۔صدر رینڈریانرینا نے اس الزام کو مسترد کیا کہ یہ فوجی بغاوت ہے۔ ان کے بقول، ہائی کورٹ کی منظوری نے انہیں آئینی صدر بنایا ہے۔تاہم، مفرور صدر راجویلینا کے حامیوں نے اسے آئینی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر فوج کے ساتھ مل کر اقتدار منتقل کیا۔خیال رہے کہ معزول صدر راجویلینا نے جان کے خطرے کے باعث ملک چھوڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرانس کے زیر انتظام جزیرہ رِی یونین پہنچے اور وہاں سے دبئی روانہ ہوگئے۔یہ تیسری بار ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال مڈغاسکر کا ملکی سربراہ اقتدار سے بے دخل ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا اور ملک میں 1960 کی آزادی کے بعد تیسری فوجی عبوری حکومت کا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین پر امریکا کا بڑا سائبر حملہ، تمام نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ
-
امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے، صدر کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیدیا
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
-
برطانیہ میں ماں کے ہاتھوں کمسن بیٹاقتل،فیصلہ سناتے ہوئے جج بھی آبدیدہ
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان کی صحافی سے بدتمیزی
-
امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور
-
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ
-
سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
-
ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس
-
لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور
-
سعودی عرب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے گا
-
پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.